17 جنوری ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث فیصل آباد تا لاہور موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔فیصل آباد شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔دھند کی وجہ سے فیصل آباد سے لاہور تک موٹر وے تمام تر ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم صاف ہوگا موٹر وے کو کھول دیا جائے گا۔ فیصل آباد شیخوپورہ روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور فوگ لائیٹ روشن رکھیں۔ادھرصبح کے اوقات میں آفس ،دفاتر اور تعلمیی اداروں میں جانے والے طلبہ کو دھند کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔