28 فروری ، 2012
کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کوآپریٹو بینک کے پچاس ملازمین کو دو مارچ تک تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکم عدولی کی صورتمیں صوبائی سیکریٹری خزانہ آئندہ سماعت پر خود عدالت میں پیش ہوں۔ان ملازمین کو 20 ماہ سے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی حالانکہ وزیر اعلیٰ انکی تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری منظورر کرچکے ہیں۔ ملازمین کے وکیل منصور الحق سولنگی نے جسٹس مقبول باقراور جسٹس نثار شیخ پر مشتمل بنچ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے تنخواہوں کی ادائیگی، گولڈن ہینڈ شیک، اور واجبات کی ادائیگی کے لیئے بیس ملین روپے منظور کیئے لیکن اس سمری پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگردو مارچ تک ادائیگی نہ کی جائے تو صوبائی سیکریٹری خزانہ اس تاریخ پرخود عدالت میں حاضر ہوں۔