17 فروری ، 2013
چولستان…صحرائے چولستان میں 8ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ دفاعی چیمپین نادرمگسی گاڑی خراب ہونے پرریس سے باہرہوگئے۔صحرائے چولستان میں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے آخری مرحلے کے لیے ڈرائیوروں کو 210 کلومیٹر طویل ٹریک عبور کرنا ہے۔ ٹریک پر کہیں اونچے نیچے ٹیلے ہیں تو کہیں ریت کے میدان اور یہی ڈرائیوروں کی مہارت کا امتحانہے ۔ریلی میں 55 ڈرائیورز شریک ہیں جو ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈیزرٹ جیپ ریلی کے تین مرتبہ کے فاتح نادر مگسی کی قسمت نے اِس بار ان سے یاوری نہیں کی۔ اُن کی گاڑی خراب ہوجانے پراُنہیں ریس سے باہرکردیاگیاہے۔جیپ ریلی کے دوران فنشنگ پوائنٹ پر ایک حادثہ بھی پیش آیا۔ جہاں اچانک ایک موٹرسائیکل سوار گاڑی کے سامنے آگیا۔ حادثے میں موٹرسائیکل تباہ اور موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ جیپ ریلی دیکھنے کیلئے ملکی و غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے ، جو اس ایونٹ کو خوب انجوائے کررہی ہے۔