17 فروری ، 2013
پشاور…اپراورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے اپراورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں ماموزئی ، ارغنجو، لنڈوقمر، تمبوسر میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی ، بمباری کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بمباری سے شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔