17 فروری ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ کیلئے اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق درخواستیں پارٹی کی طرف سے جاری کردہ مخصوص فارم پر 5مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی، درخواست فارم مسلم لیگ ن کے مرکزی اور صوبائی دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے۔سیاسی مبصرین کاکہناہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں جلسے جلوس کی سیاست تو کافی عرصے سے کر رہی ہیں،اب لگتاہے کہ ملک میں انتخابات کا موسم آ گیاہے اور سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے انتخابات کے اِنعقادکا یقین ہونے لگاہے۔