پاکستان
17 فروری ، 2013

کوئٹہ میں کل سے شروع ہونیوالی انسداد پولیومہم ایک ہفتے کیلئے ملتوی

کوئٹہ میں کل سے شروع ہونیوالی انسداد پولیومہم ایک ہفتے کیلئے ملتوی

کوئٹہ…محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں کل سوموار سے شروع کی جانے والی انسداد پولیو کی مہم موخر کردی گئی۔سیکرٹری صحت بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ انسدادپولیو کی گھر گھر چلائی جانے والی مہم کوئٹہ سانحہ کیرانی روڈ کیبعد امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے سات روز کے لئے موخر کی گئی ہے،تاہم اس دوران صحت کے مستقل مراکز میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے،تاہم قلعہ عبداللہ، پشین، نصیرآباد اور جعفرآباد میں انسداد پولیو کی مہم کل سے شیڈول کے مطابق چلائی جائے گی،بلوچستان کے دیگر25 اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم پہلے ہی موخرکی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :