پاکستان
28 فروری ، 2012

ن لیگ اور اتحادی سینیٹ الیکشن میں سرپرائز دینگے،چودھری نثار

ن لیگ اور اتحادی سینیٹ الیکشن میں سرپرائز دینگے،چودھری نثار

لاہور…اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ نون لیگ اور اس کے اتحادی 2 مارچ کو سینٹ انتخابات میں سرپرائز دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ موبائل کارڈ ٹیکس غریب پر ظلم ہے، واپس نہ لیا تو صدر زرداری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب نہیں کرنے دیں گے۔لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کے پاس ہے لیکن ان میں اتفاق رائے نہیں، ستمبر اکتوبر تک انتخابات نہ کرائے تو حکومت پر دباوٴ بڑھایا جائے گا،چودھری نثار نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ تمام جماعتوں کے اکٹھے بیٹھنے تک حل نہیں ہوگا،اس پر گرینڈ جرگہ بلایا جانا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پنجاب میں نون لیگ چار جنرل نشستیں جیتنے کے علاوہ بھی سب کو حیران کردے گی،ان کا کہنا تھا کہ سونامی اور انقلاب کی باتیں کرنے والوں کا منشور بہتان اور الزام تراشی ہے۔

مزید خبریں :