Time 11 ستمبر ، 2024
پاکستان

باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر اور پولیس اہلکار جاں بحق

باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر اور  پولیس اہلکار جاں بحق
پولیو مہم کے پہلے اور دوسرے روز 32 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےگئے،فوٹو: فائل

باجوڑ  میں  پولیو ٹیم  پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  پولیو ورکر  اور سکیورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار  جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر  اسپتال خار روانہ کردیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیبر پختونخوا میں انسداد  پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری رہی۔ پولیو مہم کے پہلے اور دوسرے روز 32 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو  سے بچاؤ کے قطرے پلائےگئے۔

 محکمہ صحت حکام کے مطابق پہلےمرحلےمیں 27 اضلاع میں57 لاکھ 53 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جب کہ انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 23 ستمبر سے شروع ہوگا۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں 6 لاکھ 72 ہزار بچوں کو  قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے لیے 35 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جب کہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لیے 50 ہزار پولیس اہلکار  تعینات کیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :