Time 12 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ کے والد کی خودکشی، واقعے کی صبح کیا ہوا تھا، والدہ نے پولیس کو بتادیا؟

ملائیکہ کے والد کی خودکشی، واقعے کی صبح کیا ہوا تھا، والدہ نے پولیس کو بتادیا؟
ملائیکہ اروڑا کے والدین میں علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ 11 سال اور ان کی بہن اداکارہ امریتا راؤ 6 سال کی تھیں، دونوں کی پرورش ان کی ماں جوائس پولی کارپ نے کی/فوٹوفائل

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل ملائیکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی خودکشی کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ جوائس پولیکارپ نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا جس دوران انھوں نے انکشاف کیا کہ سابق شوہر انیل طلاق کے باوجود کئی سالوں سے ان کے ساتھ رہ رہے تھے۔

گزشتہ روز انیل مہتا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی 6 منزلہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی تھی تاہم  بھارتی پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان اور سابق بوائے فرینڈ ارجن کپور بھی انیل مہتا کی موت کی خبر سن کر  ملائیکہ کے گھر پہنچے تھے، انیل مہتاکے سوگواران میں ان کی دو بیٹیاں، اداکارہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور اہلیہ جوائس پولیکارپ شامل ہیں۔

 سوکر اٹھی تو دیکھا انیل کی چپل چھت کے بجائے کمرے میں تھیں، والدہ ملائیکہ

بھارتی میڈیا کے مطابق  ملائیکہ کی والدہ جوائس نے انیل مہتا کی خودکشی کے روز سے متعلق پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز جب میں سوکر  اٹھی تو میں نے روم میں انیل کی چپل دیکھیں تو پریشان ہوگئی کیونکہ انیل ہر صبح چھت پر جاکر اخبار پڑھتے تھے، چپل سے شبہ ہوا کہ انیل  کمرے میں ہیں جس کے بعد  انیل مہتا کو تلاش کرنے لگی اور جب میں انیل کو تلاش کرنے چھت پر گئی تو وہ وہاں بھی نہیں تھے، میں نے چھت سے نیچے جھانکا تو  دیکھا کہ چوکیدار مدد کے لیے چیخ  رہا تھا  اسی وقت مجھے صورتحال کی سنگینی کا احساس ہوا کہ انیل نے چھت سے چھلانگ لگا دی ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں اداکارہ کی والدہ نے مزید  بتایا کہ علیحدگی کے باوجود میں اور انیل پچھلے کئی سالوں سے ایک ساتھ رہ رہے تھے، انیل کو صحت کا کوئی سنگین مسئلہ بھی نہیں تھا، صرف گھٹنوں میں درد تھا، وہ مرچنٹ نیوی سے ریٹائر ہوچکے تھے ان کی  موت غیر متوقع  ہے جو کہ کسی صدمے سے کم نہیں۔

ملائیکہ کے والدین میں علیحدگی

یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا کے والدین میں علیحدگی اس وقت ہوئی جب وہ 11 سال اور ان کی بہن اداکارہ امریتا راؤ 6 سال کی تھیں، دونوں کی پرورش ان کی ماں جوائس پولی کارپ نے کی۔

اپنے ایک انٹرویو میں ملائیکہ نے والدین کی علیحدگی سے متعلق بتایا تھا کہ میرا بچپن بہت اچھا گزرالیکن یہ آسان نہیں تھا، درحقیقت اپنے بچپن کیلئے  ہنگامہ خیز  کا لفظ استعمال کروں گی لیکن مشکل وقت آپ کو ایک  اہم سبق بھی سکھاتا ہے، میرے والدین کی علیحدگی نے مجھے ایک نئے اور منفرد طریقے سے  اپنی ماں کا مشاہدہ کرنا سکھایا، ان حالات نے مجھے کام کرنے کی اخلاقیات اور ہر صبح اٹھنے کی قدر سکھائی اور  یہی ابتدائی اسباق میری زندگی، پیشہ ورانہ سفر اور زندگی میں خود مختاری کی بنیاد ہیں۔

مزید خبریں :