پاکستان
18 فروری ، 2013

وہاڑی، ٹھٹھہ اور دادو میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی

وہاڑی، ٹھٹھہ اور دادو میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی

ٹھٹھہ /دادو…ٹھٹھہ اور دادو میں ایک ایک صوبائی جبکہ وہاڑی میں قومی نشست پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ آج ہوگی۔انتخابات کی تما م تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ٹھٹھہ میں پی ایس 84 ٹھٹھہ ون کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار صادق علی میمن اور تین آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ،،یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ساجد علی میمن کی دوہری شہریت پر خالی ہوئی تھی۔ دادو میں پی ایس 73 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ ، مسلم لیگ ن کے حبیب اللہ رند اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے روشن برڑو کے درمیان مقابلہ ہوگا ،،یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ساجد علی میمن کی دوہری شہریت پر خالی ہوئی تھی، جبکہ وہاڑی میں حلقہ پی پی 239 میں پیپلز پارٹی کے عمران کھچی اور تین آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے،یہ نشست پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان کچھی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ ان تینوں نشستوں کے لئے آج صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوگی جو شام 5بجے تک جاری رہے گی۔اس بارے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورانتخابی سامان پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچایاجارہاہے۔

مزید خبریں :