پاکستان
18 فروری ، 2013

سانحہ کوئٹہ: لندن میں ہزارہ اور پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر جماعتوں کا مظاہرہ

سانحہ کوئٹہ: لندن میں ہزارہ اور پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر جماعتوں کا مظاہرہ

لندن… لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے خلاف ہزارہ برادری اور پاکستانی کمیونٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا، مظاہرے میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی تنظیموں کے کارکناں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ دھماکے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھاکہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائی میں ملوث تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے امامیہ یوکے کے کارکنوں نے بھی دھرنا دیا۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک دھماکے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی دھرنا جاری رہے گا۔

مزید خبریں :