پاکستان
18 فروری ، 2013

سانحہ کیرانی ، ذمہ داری قبول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، اقوام متحدہ

سانحہ کیرانی ، ذمہ داری قبول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، اقوام متحدہ

نیویارک…اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔بان کی مون کا کہنا ہے کوئٹہ میں ہزارہ برادری پردہشت گردوں کا یہ دوسرا حملہ ہے،دھماکے میں ملوث عناصر اور ذمے داری قبول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،بان کی مون نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور اقلیتوں کی تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپورمدد کی جائے گی۔

مزید خبریں :