دنیا
18 فروری ، 2013

بین الاقوامی سطح پراپنے حقوق کیلئے شہریوں کے مظاہرے اور مارچ

بین الاقوامی سطح پراپنے حقوق کیلئے شہریوں کے مظاہرے اور مارچ

کراچی…بین الاقوامی سطح پراپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے مظاہرے اور مارچ کیے جارہے ہیں ،امریکا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر امریکی صدربراک اوباما کی توجہ مبذول کرنے کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں عوام سڑکوں پر آگئے ،ہزاروں افراد نے نیشنل مال سے وائٹ ہاوٴس تک مارچ کیا۔اُدھرمالی میں سابق صدر محمد نشید کے حامیوں کو مظاہرے سے روکنے کے لئے پولیس ایکشن میں آئی ، لاٹھی چارج ، مرچوں کا اسپرے اور واٹر کینن کا استعمال تو کیا ہی ، درجنوں کو حراست میں بھی لے لیا۔دریں اثنا بلغاریہ کے عوام کو غصہ آیا، بجلی اور گیس کے بڑھتے ہوے بلوں پر، دارالحکومت صوفیا میں ہزاروں افراد نے غیر ملکی توانائی کمپنیوں کے خلاف خوب نعرے لگائے ، حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے لوگوں نے سرکاری عمارتوں پر ٹماٹر اور انڈے بھی پھینکے ۔

مزید خبریں :