Time 19 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

حال ہی میں ایک خاتون نے کیا کہہ کر ریجیکٹ کیا؟ میکال ذوالفقار کا انکشاف

حال ہی میں ایک خاتون نے کیا کہہ کر ریجیکٹ کیا؟ میکال ذوالفقار کا انکشاف
مجھے مداح ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ سے مشابہ قرار دیتے ہیں جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے: اداکار کی گفتگو__فوٹو: فائل

معروف پاکستانی فلم اسٹار و ماڈل میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں ایک خاتون نے ریجیکٹ کیا ہے۔

میکال ذوالفقار نے  نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے  بتایا کہ میں شعر و شاعری کا شوقین نہیں اور نہ ہی مجھے یہ سمجھ آتی ہے، مجھے شاعری کے بجائے میوزک پسند ہے۔

مردوں کو اکثر اوقات خواتین کی جانب سے ملنے والی ریجیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا کہ مجھے متعدد بار خواتین مسترد کر چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی حال ہی میں ایک خاتون نے مجھے یہ کہہ کر مسترد کیا ہے کہ وہ پہلے سے ہی کسی اور میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں حالانکہ میں ایک بہت سادہ اور شریف انسان ہوں، شاید میں اداکار ہوں اس لیے مجھے لوگ صحیح سمجھ نہیں پاتے۔

میکال نے کہا کہ مجھے مداح ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ سے مشابہ قرار دیتے ہیں جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے، حیرت کی بات ہے کہ آج تک مجھے کسی نے کسی بالی وڈ فنکار کے ساتھ مشابہ قرار نہیں دیا، لوگ بالی وڈ چھوڑ کر مجھے ہالی وڈ فنکاروں کے ساتھ ملاتے ہیں۔

مزید خبریں :