Time 19 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ایک پروڈکشن ہاؤس نے خود بلایا اور ڈائریکٹر نے بری طرح ریجیکٹ کیا: فہد شیخ

ایک پروڈکشن ہاؤس نے خود بلایا اور ڈائریکٹر نے بری طرح ریجیکٹ کیا: فہد شیخ
فہد شیخ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی/ فائل فوٹو

ڈرامہ انڈسٹری میں سخت محنت سے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے اداکار فہد شیخ نے ڈائریکٹر کی جانب سے مسترد کیے جانے پر لب کشائی کی۔

فہد شیخ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

میزبان نے فہد سے سوال کیا کہ آپ کے کیرئیر میں سب سے برا ریجیکشن کون سا تھا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ڈرامہ 'جلن' میں کامیاب اداکاری کے بعد مجھے مختلف پروڈکشن ہاؤس سے کام کی آفر آنا شروع ہوگئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پروڈکشن ہاؤس سے کال آئی اور مجھے دفتر بلایا گیا، میں تیار ہو کر کالا سوٹ پہن کر جیسے ہی ڈائریکٹر سے ملنے دفتر میں داخل ہوا تو ڈائریکٹر نے مجھے دیکھ کر بہت برا منہ بنایا اور منع کردیا۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ میری زندگی کا سب سے برا ریجیکشن تھا، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میں اب کیا کرو لیکن اس کے بعد سے میرے کام مزید بہتر ہوگیا۔

مزید خبریں :