پاکستان
18 فروری ، 2013

بلاول ہاوٴس کراچی کو جانیوالے راستے بند ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی…بلاول ہاوٴس کراچی کو جانے والے راستے پولیس ورینجرز نے کنٹینرزلگاکر بند کردئیے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ہڑتال اور احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔بلاول ہاوٴس کے قریب 3 نجی اسپتال واقع ہیں،صورت حال کے باعث وہ افراد مشکلات کا شکار ہیں جن کے عزیز اور اہل خانہ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور آزادانہ طور پر ان علاقوں میں موجود اسپتالوں تک نہیں پہنچ پا رہے۔

مزید خبریں :