18 فروری ، 2013
اسلام آباد … ایم کیو ایم نے سینیٹ میں حزب اختلاف میں نشستوں کی الاٹمنٹ کیلئے درخواست چیئرمین کو جمع کرادی ہے۔ ایم کیو ایم کے سینیٹ میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے حزب اختلاف کی نشستوں کی الاٹمنٹ کیلئے درخواست چیئرمین سینیٹ کو دی ہے، جس میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہوچکی، ا س لئے اس کے 7 ارکان کو حزب اختلاف میں نشستیں الاٹ کی جائیں۔