پاکستان
18 فروری ، 2013

کامران نے خودکشی کی، فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، آئی جی اسلام آباد

کامران نے خودکشی کی، فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد … آئی جی اسلام آباد بن یامین خان نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل نے خود کشی کی، اب فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس بن یامین خان کا کہنا تھا کہ کامران فیصل کے بارے میں میڈیکل بورڈ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جو سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے میڈیکل بورڈ کے ساتھ چلنا ہے، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ حتمی ہے اور اس میں کوئی ابہام نہیں تاہم اگر کوئی گواہی آتی ہے تو تفتیش تو اوپن ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل نے خود کشی کی، اب فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں وارداتیں کرنے والے 4 رکنی گینگ کو پکڑ لیا ہے، ملزمان نے 38 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ان کے 4 ساتھی کابل فرار ہو گئے ہیں۔ آئی جی پولیس نے اس موقع پر پولیس اسٹیشن رمنا میں واقع ماڈرن رپورٹنگ سیکشن کا افتتاح کیا۔ آئی جی پولیس نے آج وفاقی دارالحکومت میں 3 روزہ پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام اباد میں 161ٹیمیں بچوں کو پولیو ویکسین پلارہی ہیں جنہیں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :