18 فروری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ایران کے ساتھ بارڈ سیکیورٹی مینجمنٹ کے معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے 2 روزہ دورے پر تہران روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوں گی۔ وفاقی وزیر داخلہ دورہ ایران کے دوران ایران کے صدر محمود احمدی نژاد سے بھی ملاقات کریں گے۔