18 فروری ، 2013
پشاور…چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا ہ کو بلوچستان بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بے امنی پھیلانے والوں کو گرفتار کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت اور طریقہ کار بتادیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے بار ایسوسی ایشن چارسدہ کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب میں کہی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ نہ دینے والے سرکاری افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ملک کے اہم اداروں کو تباہی سے نہ بچایا گیا تو ریاست خطرے میں پڑجائے گی۔سول انتظامیہ،سیکیورٹی فورسز اور پولیس ریاست کے اثاثے ہیں لیکن اِنہوں نے انصاف کی فراہمی میں کوتاہی کی ہے۔