28 فروری ، 2012
اسلام آباد…ملک کے بیش تر علاقوں میں سردی کی شدت میں بتدریج کمی جاری ہے اور درجہ حرارت تین سے چارڈگری سنٹی گریڈبڑھ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسکردو میں ڈیڑھ انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔تاہم شمالی علاقہ جات میں بھی سردی کی شدت میں کمی آرہی ہے۔کالام منفی 9 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سردترین مقام رہا۔ پارا چنار منفی 5 گوپس منفی 4 اور کوئٹہ کادرجہ حرارت منفی دوڈگری سنٹی گریڈرہا۔مری میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ،اسلام آباد ،لاہور ،پشاور اور مظفر آباد میں 8 جبکہ کراچی میں 14 ڈگری سنٹی گریڈرہا۔اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور ہلکی برف باری کاامکان ہے۔جب کہ ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔