Time 20 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں پولنگ بیگز کو نقصان کا معاملہ، معطل افسر کا پولیس کو مراسلہ سامنے آگیا

کراچی میں پولنگ بیگز کو نقصان کا معاملہ، معطل افسر کا پولیس کو مراسلہ سامنے آگیا
جونیئر اسسٹنٹ نعمان نے اطلاع دی کہ اسٹرانگ روم کے تالےتبدیل کرکے نئےتالے لگا دیےگئے ہیں، سابق افسر اظہر حسین/ فائل فوٹو 

کراچی:  الیکشن کمیشن اسٹرانگ روم میں پیش آنے والے واقعے پر معطل افسر اظہر حسین ٹنواری کا  تھانہ بن قاسم کے ایس ایچ اوکو لکھا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔ 

سابق ڈائریکٹر ایڈمن اظہرحسین نے مراسلے میں لکھا کہ جونیئر اسسٹنٹ نعمان نے اطلاع دی کہ اسٹرانگ روم کے تالےتبدیل کرکے نئےتالے لگا دیےگئے ہیں، فرنٹ گیٹ اور بیک ڈور کے تالے بھی نامعلوم افراد نے تبدیل کیے۔ 

معطل افسر نے مراسلے میں بتایا کہ اسٹرانگ روم خود پہنچ کر جائزہ لیا تو پتا چلا کہ رپورٹ کیا گیا واقعہ درست تھا، اجازت سے اسٹرانگ روم کے نئے تالے توڑ کر کمرےکا جائزہ لیا تو دیکھا کچھ پولنگ اسٹیشنز کے بیگز کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹرانگ روم میں صبح کی شفٹ پر تعنیات پولیس اہلکار نے تحریری بیان نہیں دیا، متعلہ تھانےکے ایس ایچ او نے بتایا کہ انھوں نے آدھے گھنٹےکے لیے اسٹرانگ روم سے سکیورٹی ہٹائی تھی۔ 

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چوکیدار کا دیا گیا بیان اصل پوزیشن سے مختلف ہے، چوکیدار نے کسی بھی لاک کی تبدیلی سے انکار کیا اور کہا کہ پولیس اہلکار  رات کی شفٹ پر دستیاب نہیں تھے۔ 

مزید خبریں :