پاکستان
18 فروری ، 2013

محمود خان اچکزئی کی میاں نواز شریف سے مری میں ملاقات

مری…مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی نے مری میں ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات میں ملک کی امن وامان کی صورت حال اور بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی کے قتل پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ میاں نواز شریف اور محمود خان اچکزئی نے حکومت سے مجرموں کی فوری گرفتاری اور ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :