پاکستان
18 فروری ، 2013

ملکی معیشت کو تباہ کرنیوالے نگراں وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں،بشریٰ گوہر

اسلام آباد… اے این پی کی رکن قومی اسمبلی بشریٰ گوہر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے نگراں وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، رکن قومی اسمبلی توانائی بحران پر بنائی گئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے ذرائع پر بات کر رہی تھیں کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں اور بجلی پر دی جانے والے سبسڈی کی بات چل پڑی ، چیئرمین کمیٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ مسئلہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے اس کا حل تلاش کر نا ضروری ہے کہ کمیٹی کی رکن بشری گوہر نے کہا کہ معیشت کو تباہ کرنے والے تو وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا کہ آپ کن کی بات کر رہی ہیں، بشریٰ گوہر نے کہا کہ کل سے حفیظ شیخ کا نام سن رہے ہیں ۔

مزید خبریں :