پاکستان
18 فروری ، 2013

سانحہ کوئٹہ ،یک جہتی کیلئے ،خیبر پختونخواحکومت کا ایک روزہ اعلان سوگ

پشاور…خیبر پختونخواحکومت نے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہاریک جہتی کے لئے سرکاری سطح پر ایک روزہ سوگ کااعلان کیاہے۔ خیبرپختونخواکابینہ کے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے بتایاکہ کابینہ نے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہاریک جہتی کے لئے منگل کوایک روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔سوگ کے روز تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ میاں افتخارکا کہنا تھاکہ سانحات اور قدرتی آفات کے متاثرین کے لئے معاوضہ کے یکساں پیکج کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت موت کی صورت میں لواحقین کو ایک لاکھ اور اعضاء کی محرومی پر 75 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔میاں افتخار نے کہاکہ مکمل تباہ شدہ مکان کا معاوضہ 50 ہزار اور جزوی نقصان پر متاثرین کو 30 ہزار روپے دئیے جائیں گیجبکہ فلموں اور سی ڈی ڈراموں کے معیار کی جانچ پڑتال کے لئے صوبائی سطح پرسنسر بورڈ بھی قائم کیا جائے گا۔

مزید خبریں :