18 فروری ، 2013
پشاور…گورنرخیبر پختونخوا انجینئرشوکت اللہ خان نے باجوڑ ایجنسی میں دہشتگردی کانشانہ بننے والے تمام اسکولوں اورلیویزچک پوسٹوں کی ازسرنوتعمیراورایجنسی میں ماڈل گاوٴں بنانے کا اعلان کیا۔ باجوڑایجنسی کے صدر مقام خار میں قبائلی عمائدین کے ایک جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر شوکت اللہ خان کا کہنا تھاکہ عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کے دوران قبائلی عوام نے لازوال قربانیاں دیں۔گورنر نے صدرمقام خار کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دینے ، ایجنسی میں ریسکیو 1122 کی فراہمی ، سول کالونی خار میں بیچلر ہاسٹل کی تعمیر ،عسکریت پسندی سے تباہ شدہ اسکولوں اور لیویز پوسٹوں کی دوبارہ تعمیر اور ایک لاکھ بتیس ہزار کے وی گرڈاسٹیشن کی فوری تعمیر کا اعلان کیا۔ گورنر نے تحصیل نواگئی اور تحصیل ماموند میں ایک ایک ماڈل گاوٴں بنانے کا بھی اعلان کیا۔