18 فروری ، 2013
تہران… پاک ایران بارڈ سیکیورٹی مینجمنٹ معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں،معاہدے پر وزیر داخلہ رحمان ملک اورایرانی ہم منصب مصطفی نجر نے دستخط کئے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر پاکستان ایران نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔معاہدے کے مطابق منشیات ، انسانی اسمگلنگ اور جعلی کرنسی کیخلاف اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ایران کے ساتھ بارڈ سیکیورٹی مینجمنٹ کے معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے 2 روزہ دورے پر تہران میں ہیں جہاں وہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے بھی ملاقات کریں گے۔