18 فروری ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم راجا پر ویز اشرف 5رکنی پارلیمانی وفد کا اعلان کیا ہے ،یہ وفد کوئٹہ میں سانحہ کوئٹہ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات سنے گا۔وزیراعظم کے اعلان کردہ 5رکنی وفد میں قمرزمان کائرہ،میرہزارخان بجارانی،مولابخش چانڈیو، ندیم افضل چن اورصغریٰ امام شامل ہیں۔تر جمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق پارلیمانی وفدکوئٹہ کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لے گا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات سنے گا۔