18 فروری ، 2013
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ اندورنی اوربیرونی قوتیں الیکشن ملتوی کرانے کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل پیرا ہیں، منصورہ لاہورسے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ کوئٹہ کا حالیہ سانحہ ،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فاٹا میں بم دھماکے الیکشن ملتوی کرانے کے ایجنڈے کی کڑیاں ہیں ،سیاسی و دینی جماعتیں یہ سازش ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں ۔ انکا کہناتھاکہ کوئٹہ میں سانحہ 10جنوری کے بعد مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا دیا جاتا تو کوئٹہ میں حالیہ سانحہ نہ ہوتا۔