Time 22 ستمبر ، 2024
پاکستان

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ
پچھلے ہفتے شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، اس میں ناکامی ہوئی تو آرڈیننس کے ذریعے کھیل کھیلا گیا: رہنما پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو مسلط کرنے کےلیے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

کاہنہ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا پچھلے ہفتے شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، اس میں ناکامی ہوئی تو آرڈیننس کے ذریعے کھیل کھیلا گیا۔

لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص کو مسلط کرنے کے لیے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کو جو فریب ہوا، اس کی بنیاد پر جھوٹی حکومت قائم کی گئی اور یہ جھوٹی حکومت آئین میں ترامیم کر رہی ہے، ہم سب کو اس کےخلاف کھڑا ہونا ہے۔

اس کے علاوہ شعیب شاہین نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ آپ راستے بند کر کے بھی لوگوں کو جلسے میں آنے سے نہ روک سکے، اڈيالہ جیل جاکر معافی مانگو  جبکہ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے حقیقی آزادی کے لیے لڑنا ہے، عدلیہ کا ساتھ دینا ہے۔


مزید خبریں :