18 فروری ، 2013
پشاور…پشاور میں پولٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر پر ہونیو الے دہشت گرد حملے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمہ پی اے خیبر آفس کے لائن افسر حکمت خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،جس میں نا معلوم شدت پسندوں کو نامزد کیا گیا ۔مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولٹیکل ایجنٹ خیبر کے دفتر پر خود کش حملے میں چار لیویز اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔