پاکستان
18 فروری ، 2013

صدر نے سندھ ہائیکورٹ کے تین ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد…صدرمملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے تین ججز جسٹس ناصر محمد شیخ، جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد شفیع صدیقی کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، سندھ ہائی کورٹ کے تینوں ججز کل حلف اٹھائیں گے۔ ترجمان کے مطابق ایوان صدر کو تینوں ججز کی مستقل تقرری کی سفارش پارلیمانی کمیٹی نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھجوائی تھی۔ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے تینوں ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے مستقل کئے گئے تینوں ججزسے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کل مستقل ججز کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس ناصر محمد شیخ، جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد شفیع صدیقی شامل ہیں۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کل ساڑھے دس بجے حلف اٹھائیں گے۔وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج تینوں ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی ہے۔

مزید خبریں :