پاکستان
19 فروری ، 2013

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا جائیگا: رحمان ملک

 کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا جائیگا: رحمان ملک

تہران…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناتھا کہ سانحہ ہزارہ ٹاوٴن دھماکے میں استعمال ہونے والے ٹرک کا انجن اور چیسز نمبر مل گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے کہاکہ کراچی میں شیعہ سنی فسادات میں ملوث 30 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، سانحہ ہزارہ ٹاؤن ملک میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش ہے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ وہ آج کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے رہ نماؤں سے ملاقات کریں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا جائیگااور ہزارہ برادری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اضافی پولیس اہل کار تعینات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :