پاکستان
19 فروری ، 2013

پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر پرحملہ،جاں بحق افراد کی تعداد6ہو گئی

پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر پرحملہ،جاں بحق افراد کی تعداد6ہو گئی

پشاور…پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 تک جا پہنچی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملہ میں زخمی ہونے والوں میں ایک اورزخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ یوں مرنے والے لیویز اہلکار وں کی تعداد 5تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ روز پشاور کے باڑہ روڈ پر واقع پی اے خیبر ایجنسی کے دفتر پر حملے میں زخمی ہونے والے 14 افراد میں 10زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں تاحال زیر علاج ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات کیلئے پولیس نے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ جس کی سربراہی ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاورساجد مہمند کررہے ہیں،جبکہ دونوں خودکش حملہ آوروں کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :