Time 24 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور سے متاثر ہو کر اداکاری سیکھی: عائزہ خان

کرینہ کپور سے متاثر ہو کر اداکاری سیکھی: عائزہ خان
کیا آپ کو معلوم ہے میں نے بالی وڈ اداکارہ کرینہ کی فلم 'جب وی میٹ' کتنی بار دیکھی ہے؟ عائزہ خان/ فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرینہ کپور سے متاثر ہوکر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جو انہوں نےکرینہ کپور کی  مشہور فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' کا ڈائیلاگ 'کون ہے جس نے پو کو نہیں دیکھا' پر  بنائی۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کرینہ کپور ہی میری اداکاری سیکھنے کی وجہ ہیں؟ اور کیا آپ کو معلوم ہے میں نے بالی وڈ اداکارہ کرینہ کی فلم 'جب وی میٹ' کتنی بار دیکھی ہے؟

عائزہ خان کی ویڈیو پر ان کے مداحوں کی جانب تبصرے کیے جارہے ہیں۔


مزید خبریں :