19 فروری ، 2013
پشاور…پشاور میں آج بھی تمام ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہے۔ جبکہ عوام ایکسپریس کی آمد اور روانگی منسوخ ہے۔ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق آج صبح کراچی روانہ ہونے والی عوام ایکسپریس کراچی کی کشیدہ صورتحال کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔ جبکہ عوام ایکسپریس کی کراچی سے پشاور آمد بھی منسوخ ہے۔ دوسری جانب کراچی سے پشاور آنے والی خیبر میل تقریبا ڈھائی گھنٹوں تاخیر سے سوا نو بجے کے قریب پشاور پہنچی۔ جبکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس بھی گیارہ گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے۔ جبکہ کوئٹہ اور پسنجر ٹرین پہلے ہی کئی ماہ سے منسوخ ہیں۔