پاکستان
19 فروری ، 2013

سانحہ کوئٹہ پر خیبر پختون خوا میں یوم سوگ، سرکاری تقریبات ملتوی

سانحہ کوئٹہ پر خیبر پختون خوا میں یوم سوگ، سرکاری تقریبات ملتوی

پشاور…صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے صوبے بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے ،یوم سوگ منانے کا اعلان صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔پشاور سمیت صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔پشاور ہائی کورٹ، صوبائی اسمبلی کی عمارت،جناح پارک، گورنر ہاوٴس ، وزیر اعلیٰ ہاوٴس، جامعات اورکئی مقامات پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔16 فروری کو کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صوبائی حکومت نے آج ہونے والی تمام سرکاری تقریبات بھی ملتوی کر دی ہیں۔

مزید خبریں :