29 ستمبر ، 2024
ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس کے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات اہلکار بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گاؤں ایف سی اہلکار نعمان خان کو ڈی آئی خان کے علاقے عبدالخیل میں قتل کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نعمان خان بلوچستان میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا، نعمان خان ڈی ایس پی سید مرجان کا بیٹا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور قتل کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔