Time 03 اکتوبر ، 2024
دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف جج نے الیکشن کیس میں اہم معلومات جاری کردیں

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف جج نے الیکشن کیس میں اہم معلومات جاری کردیں
فوٹو: فائل

امریکا کی ڈسٹرکٹ جج تانیہ چُٹکن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف الیکشن کیس میں اہم معلومات جاری کردیں۔

جج کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے 2020 کا الیکشن ہارنے کے باوجود عہدے پر برقرار رہنے کیلئے جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔

165 صفحات پر مشتمل دستاویز اسپیشل کونسل نے عدالت میں جمع کرائی تھی، جس میں کونسل نے وہ مبینہ شواہد پیش کیے ہیں جو وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمے میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے ایسے اقدامات کیے تھے کہ ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نیو میکسیکو، پنسلوینیا اور وسکونسن میں الیکشن ہارنے کے باوجود ان ریاستوں کے نتائج اپنے حق میں پلٹ دیے جائیں۔

دستاویز میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے ریاستی اہلکاروں سے جھوٹ بولا تھا تا کہ اہلکار ووٹوں کی اصل گنتی نظر انداز کردیں۔

تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی تمام الزامات مسترد کر چکے ہیں جبکہ سپریم کورٹ حکم جاری کرچکی ہے کہ سرکاری امور میں صدر کو پراسیکیوشن سے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔

مزید خبریں :