پاکستان
20 فروری ، 2013

ملک بھر میں جا ری دھرنے ختم،شاہراہیں کھل گئیں،ٹریفک بحال

ملک بھر میں جا ری دھرنے ختم،شاہراہیں کھل گئیں،ٹریفک بحال

کراچی…کوئٹہ کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر شہروں میں تین دن سے جاری دھرنا ختم۔ ریلوے ٹریفک، فضائی نظام، اور پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگیا۔ سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں جاری دھرنے ختم کردیئے گئے ہیں اور معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔کراچی میں تین تلوار، ملیر 15 ،اسٹار گیٹ،ٹاور ، عائشہ منزل ،نارتھ ناظم آباد، 5 اسٹار چورنگی اور دیگر علاقوں میں دو دن سے جاری دھرنے ختم کردیئے گئے جس کے بعد کراچی کی مرکزی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ ،امامیہ کالونی، ائیرپورٹ روڈاورفیروزپور روڈ پر دیے گئے دھرنے بھی ختم ہو گئے ہیں اور میٹرو بس سروس بھی ایک دن بند رہنے کے بعد کھول دی گئی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں فیض آباد پل پر دیا گیا احتجاجی دھرنا بھی ختم ہوگیا ،دھرنے کے شرکا نے سانحے میں جاں بحق افراد کیلئے خصوصی دعا کی۔سکھر،میرپور خاص،ملتان،فیصل آباد اور پاراچنار میں رات گئے دھرنے ختم کردیئے گئے۔حیدرآباد، نوابشاہ اور دادو میں مختلف مقامات اور رابطہ سڑکوں سے بھی دھرنے ختم ہوگئے۔ گوجرانوالہ، رحیم یارخان،جھنگ ،چنیوٹ، سرگودھا ، ڈیرہ غازی خان اور بہاول پورسمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی دھرنوں کے شرکا پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :