Time 04 اکتوبر ، 2024
دنیا

امریکی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی

امریکی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی
فوٹو: فائل

امریکا کے 4 سو سے زائد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی۔

ریپبلکن صدارتی امیدوار کی حمایت میں کھلا خط لکھنے والوں میں سابق وزیرخارجہ مائیک پامپیو، سابق اٹارنی جنرل بل بار، اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق مندوب نکی ہیلی بھی شامل ہیں۔

کھلے خط میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ دور میں دنیا پرامن تھی، بائیڈن ہیرس حکومت نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچادیا۔

خط میں کہا گیا کہ سرحدیں کھول کر دہشتگردوں کا سیلاب امریکا میں داخل کرایا، چین کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا۔

امریکی اہلکاروں کی توثیق کے بعد ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ کو سکون تو دوسری جانب پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اسقاط حمل کے اہم معاملے پر شوہر کی پالیسی سے اختلاف کردیا ہے۔

سابق خاتون اول نے اسقاط حمل کے معاملے پر کملا ہیرس کے مؤقف کی حمایت کردی ہے۔

مزید خبریں :