پاکستان
20 فروری ، 2013

پشاورمیں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

پشاورمیں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

پشاور…پشاورمیں پی اے خیبر کے دفتر پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق حملہ آور اپنے قیدیوں کو چھڑانے کے لئے آئے تھے۔ پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کے دفتر پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملے سے ایک دن قبل دفتر کے سامنے خیبرسپرمارکیٹ میں تین مشتبہ مسلح افراد دیکھے گئے تھے۔ پولیس نے مسلح افراد کے خلاف سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ رپورٹ کے مطابق دو حملوں آوروں کے ساتھ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور اپنے قیدیوں کوچھڑانا چاہتے تھے۔ مگر انہوں نے قیدیوں کے پہنچنے سے پہلے کارروائی کی جس کی وجہ سے ان کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔اس حملے میں اے پی اے باڑہ سمیت سات افراد جاں بحق اور دونوں حملہ آور مارے گئے۔

مزید خبریں :