پاکستان
20 فروری ، 2013

تمام مذاہب محبت، سلامتی کا درس دیتے ہیں، وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف

 تمام مذاہب محبت، سلامتی کا درس دیتے ہیں، وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف

اسلام آباد… وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا چاہیے، اختلاف ہونے کے باوجود ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے، اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، سلامتی کا درس دیتے ہیں،دنیا کا کوئی مذہب نفرتوں کو پروان نہیں چڑھاتا۔ انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے مذہب کے احترام سے امن قائم ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہور ہے ہیں ، ہزارہ واقعہ پر ہر آنکھ پرنم ہے ، اس سے پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام حکومت کا فرض ہے۔ انھوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری ہرشہری کا فرض ہے، دوسروں پر اپنا طرز زندگی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہری اس بات کا تہیہ کرلیں کہ امن سے رہنا ہے تو قانون ہاتھ میں نہیں لینگے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ، انھوں نے کہا اگرافغانستان پرامن ہے تو پاکستان بھی پرامن ہے۔

مزید خبریں :