20 فروری ، 2013
نواب شاہ…نواب شاہ میں مسلم لیگ ن کے جانب سے سانگھڑ روڈ پر جلسے عام کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جلسے سے مسلم لیگ ن کی مرکزی اور صوبائی رہنماء خطاب کریں گے۔الیکشن کے قریب آتے ہی مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سندھ میں ہنگامی دورے کئے جارہے ہیں اور آج نواب شاہ میں مسلم۔مسلم لیگ ن کی جانب سے سانگھڑ روڈ پر سیاسی میدان سجایا گیا ہے جہاں ہزاروں کرسیاں اور ایک طویل اسٹیج بنایا گیا ہے جلسے سے مسلم لیگ ن کی مرکزی و صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جرنل ملک نزر عباس کے مطابق آج جلسے میں نواب شاہ کی انتہائی اہم برادریاں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔