پاکستان
20 فروری ، 2013

کے ایم سی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کیلئے 10روز کی مہلت

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کیلئے مزید دس روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کے ایم سی کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ برس ماہ دسمبر سے تاحال تنخواہیں اور پنشن ادا نہیں کی گئیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گزشتہ برس ماہ جون سے اب تک بلدیہ عظمٰی کراچی کو تین ارب روپے ادا کیئے گئے لیکن تنخواہیں ادا نہیں گئیں یہ کے ایم سی کا اندرونی معاملہ ہے۔عدالت نے کے ایم سی کے فنانشل ایڈ وائزر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ من کو ہدایت کی کہ وہ دس دن میں اپنے معاملات حل کرکے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

مزید خبریں :