20 فروری ، 2013
اسلام آباد…سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے،قانون سازی ہمارا نہیں، پارلیمنٹ کا کام ہے۔اشتیاق احمدخان کاکہناہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفننگ میں ان کاکہناتھاکہ آئین کے آرٹیکل 63 پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، گورنراسٹیٹ بینک نے اس سلسلے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات فراہم اور ان کی مدد کی جائے گی۔