20 فروری ، 2013
اسلام آباد…توقیر صادق کی عرب امارات میں رہائش منسوخ کر دی گئی ہے جس کا سر ٹیفکیٹ جیو نیوز کو مل گیا ہے، جس کے بعد توقیر صادق کوجلد پاکستان واپس لانے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں جبکہ توقیر صادق کو پاکستان واپس لانے کیلئے وزارت خارجہ نے عرب امارات کو خط لکھ دیا ہے۔دوسری جانب نیب ٹیم کے افسران اور ایس پی سی آئی ڈی نے پاکستان کے سفیر سے بھی ملاقات کی ہے۔