20 فروری ، 2013
جیکب آباد…جیکب آباد کے گوٹھ دین محمدبروہی میں دھماکے میں ” قمبر والی درگاہ “ کے گدی نشین سائیں حسین شاہ کا پوتا شفیق حسین شاہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا پوتا بشیر حسین شاہ بھی زخمیوں میں شامل ہے۔ واقعے میں10سے زائد افراد زخمی بھی ہو ئے جنہیں قریب واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا قمبر والی درگاہ کے گدی نشین سائیں حسین شاہ کے جلسے میں ہوا۔