پاکستان
20 فروری ، 2013

کوئٹہ متاثرین سے مذاکرات کے نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم

کوئٹہ متاثرین سے مذاکرات کے نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم

اسلام آباد…وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،وزیراعظم راجہ پرویز اشرفنے کوئٹہ متاثرین کے ساتھ مذاکرات کے نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے سیکورٹی اداروں کو الرٹ رہنا ہوگا۔ کوئٹہ متاثرین سے طے پانے والے نکات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کیلئے دعا کی گئی۔وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے پارلیمانی وفد کے دورہ کوئٹہ اور مذاکرات پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیا جائیگا اور متاثرین سے طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :