20 فروری ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے نئے صوبوں کے قیام کابل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا،اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام کابل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نئے صوبوں سے متعلق پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ مسترد کرچکی ہے ، اس سلسلے میں سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ نامکمل ہے ،تاہم اب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے نئے صوبوں کے قیام کابل کثرت رائے سے منظور کر لیاہے۔